Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2019 05:19 pm views : 511

Location : Ghotki

Ghotki sisters return home amid jubilation
  • Urdu

گھوٹکی،پسند کی شادی کرنے والی نو مسلم بہنوں کا سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر والہانہ استقبال

پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنیں شازیہ اور آسیہ واپس اپنے گاؤں پہنچ گئی ہیں۔ سندھ پنجاب بارڈ پر دونوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جمع سینکڑوں افراد نے نو مسلم بہنوں کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔
روینا عرف آسیہ رینا عرف شازیہ کے شوہر صفدر اور برکت بھی ہمراہ ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔
نو مسلم بہنوں کے استقبال کے لیے برکت اور صفدر کے اہل خانہ نے تیاریاں کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سے تعلق رکھنے والی دو ہندو لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکیوں نے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ اور بیانات کو بنیاد بنا کرجوڑوں کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ دو بہنوں کے قبول اسلام نے سندھ میں زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے تنازعے کو جنم دیا لیکن ان دو لڑکیوں کی حد تک معاملہ واضح ہے کہ مذہب زبردستی تبدیل نہیں ہوا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved