کراچی،جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا
پاکستان
نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو رہا
کردیاہے،پولیس حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کوکراچی سے ٹرین کے ذریعے
لاہور روانہ کیا جائے گا۔
رہا کیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گزشتہ اتوار بھی 100 بھارتی ماہی گیروں کو ملیرجیل سے رہا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 350 کے قریب بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہنا
تھا کہ پاکستان کی جانب سے 360 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان
کیا گیا ہے جس کے دوسرے مرحلے میں مزیدسو ماہی گیروں کو رہا کیا رہا ہے۔
رہا
ہونے والے ایک ماہی گیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمارے ساتھ بہت اچھا
برتاؤ کیا گیا انڈیا جا کر وہاں کی حکومت سے بھی درخواست کروں گا کہ
پاکستان کی ساتھ جنگ کے ماحول کو ختم کرے۔