Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2019 08:56 pm views : 524

Location : PID

Islamabad- Looted money of corrupt politicians will be brought back from abroad,Information Minister
  • Urdu

اسلام آباد،شریف فیملی نے ماڈرن کرپشن کی داغ بیل رکھی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں شریف فیملی نے ماڈرن کرپشن کی داغ بیل رکھی۔ کرپشن کیخلاف لڑنا صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں ہے۔آج مہنگائی کی وجہ یہی تین خاندان ہیں۔ڈالر بڑھنےکی وجہ بھی یہی تین خاندان ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ان جعلی اکاؤنٹس سے باہر پیسے بھیجے گئے۔شریف فیملی کے 40 افرد کے نام پر یہ پیسہ واپس لایا گیا۔اسحاق ڈار نے ایک ایک تفصیلات اپنے اعتراف میں بتائی۔اسکے بعد شریف فیملی کو این آر او مل گیا۔
فواد چوہدری نے کہابعد کے تمام کرپشنز ماڈل میں حدیبیہ ماڈل استعمال کیا گیا۔ہل میٹلز میں بھی یہی کیا گیا جبکہ ان کے پیٹی بند بھائی آصف زرداری نے بھی یہی کیا۔انہوں نے اس سارے معاملے کو نئی شکل دے دی۔زرداری صاحب نے پورا بینک ہی اپنا خرید لیا۔سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنانے کا نیٹ ورک بنایا گیا۔فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں کی ٹرانزیکشن ہوگئی۔کوئی مالی، کوئی ڈرائیور، گارڈزان کے دور سے بھی کوئی گزرا اسکے نام کا اکاؤنٹ کھول دیا۔32 اکاؤنٹس سے ایان علی، بلاول ہاؤس کا خرچہ ہوتا تھا۔بختاور بھٹو کی سالگرہ بھی اسی جعلی اکاؤنٹ سے منائی گئی۔
فواد چوہدری نے بتایا200کے قریب بینکس کے سوئفٹس میسیجز جنریٹ ہوئے۔شہبازشریف فیملی کو 26 ملین ڈالرز ٹرانسفر ہوئے۔سلمان شہباز کا 99 فیصد پیسہ ٹی ٹی سے آیا۔نصرت شہباز کی جائیداد کا 85 فیصد ٹی ٹی سے آیا۔اس سارے معاملے کے اصل بینفشری شہباز شریف تھے۔شہبازشریف نے تہمینہ درانی کیلئے 3 اپارٹمنٹس خریدے۔اسکا پیسہ ٹی ٹی کے ذریعے نصرت بی بی کے اکاؤنٹ میں آیا۔اسلام آباد ڈی ایچ کے گھر کی بھی ادائیگی ٹی ٹی سے ہوئی۔ماڈل ٹاؤن کے گھر کی دوبارہ تعمیر بھی اسی پیسے سے ہوئی۔
انہوں نے کہا شہبازشریف کہتے تھے ایک روپیہ بھی ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ دراصل شہباز شریف کے پاس ایک بھی روپیہ اپنا نہیں ہے۔یہ پیسہ میرا اور آپ کا ہے۔کرپشن کیخلاف لڑنا صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں ہے۔آج مہنگائی کی وجہ یہی تین خاندان ہیں۔ ڈالر بڑھنے کی وجہ بھی یہی تین خاندان ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved