حسن ابدال،سکھوں کا تین روزہ بیساکھی میلہ گرد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر
تین روزہ بیساکھی میلہ گرد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ختم ہوگیا۔
سکھ
مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب میں
بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں نے حکومت کی طرف سے کئے
جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے تقریباً دس ہزار سکھ یاتری میلے میں شریک ہوئے۔
مہمانوں
کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے گوردوارہ اور اس کے گردونواح میں سکیورٹی کے
خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ یاتریوں کوخوراک،
رہائش، سفر اور طبی سہولتیں فراہم کی گئیں جن پر سکھ یاتیریوں نے اطمینان
کا اظہار کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
سردارجگدیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری اچھی خاطر تواضع
کی گئی ہےجس ہر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں۔
ممبر دلی سکھ گردوارہ پربندھک
کمیٹی سردار دلجیت سنگھ کاکہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو کھولنا حکومت
پاکستان کی اچھا قدم سے اس سے دونوں جانب محبتیں بڑھیں گی۔
ایک اور سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ادھر آیا ہوں مجھے بہت پیار ملا لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم لڑتے کیوں ہیں۔