Apr 14, 2019 10:31 pm
views : 554
Location : Domestic Place
Multan- government should start implementation of its manifesto,Farooq Sattar
ملتان،حکومت سرکاری اداروں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،فاروق ستار
ایم کیو
ایم (پاکستان) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں
میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے,مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت
کسی بھی جماعت کے رہنما نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے تو احتساب کیا
جائے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ
کرپشن کے خاتمے کیلئے صرف نیب ہی کافی نہیں ، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے
اندر بھی احتساب کا نظام رائج کرنا چاہیے۔ معاشی اور آئینی اصلاحات وقت کی
سب سے اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں
بھی ہیں۔ موجودہ حکومت کی ناکامی سب کی ناکامی تصور ہو گی۔ نوجوان مایوس
ہوئے تو حالات خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے
الزام عائد کیا کہ 2018 کے الیکشن میں انجینئرنگ کی گئی۔ جنوبی پنجاب سمیت
ملک بھر میں انتظامی یونٹ قائم کیے جائیں۔ بانی ایم کیو ایم نے پارٹی کے
نظریے سے بے وفائی کی اس لیے ہمیں الگ ہونا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں
کچھ لوگوں کیلئے قابل قبول نہیں تھا۔ اس لیے مجھے ایم کیو ایم پاکستان کی
قیادت سے الگ کیا گیا، تاہم جلد ایک ایم کیو ایم نظر آئے گی۔