Apr 15, 2019 02:49 pm
views : 487
Location : Different Places
Karachi- 3Died,several injured Due to thunderstorm
کراچی،شدید طوفانی ہواؤں کے سبب مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق
کراچی
میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق
جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے،مختلف علاقوں میں بجلی کے پول اور
درخت جڑ سے اکھڑ گئے،شہریدوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، ریسکیو
ذرائع کے مطابق گرومندر کے قریب تیز ہوا سے درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی کے
قریب بھی درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ گزشتہ شب تیز ہواؤں کے
باعث کورنگی ڈھائی نمبر کے حاجی مرید گوٹھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے
5سالہ بچی مہک جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
رپورٹس
کے مطابق شدید طوفانی ہواؤں سے جامع مسجد فش ہاربر کی چھت اڑ گئی، جس سے
مؤذن زخمی ہوگیا جبکہ طوفانی ہواؤں سے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دینی
مدرسے کی عارضی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
سرجانی ٹاؤن میں
لیاری ایکسپریس وے کے مکینوں کی بستی میں ایک گھر کی چھت گر گئی، جس کے
ملبے تلے متعدد افراد کے دب کر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
شہر کے مختلف
علاقوں میں علاقو میں بجلی کے پول اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں برنس روڈ
پر درخت گرگیا تاہم کسی قسم کا کائی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم کا کہنا تھا کہ جب درخت گرا
ہم تھوڑی ہی دورکھڑے تھے جبکہ اس دوران ایک بس حادثے سے بال بال بچی۔
تاج محمد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی اطلاع تھی لیکن انتظامیہ اسکے باجود حرکت میں نہیں آئی ۔