Apr 15, 2019 04:10 pm
views : 494
Location : Domestic Place
Quetta- Pakistans enemies want the country to be placed on black list: Shehryar Afridi
کوئٹہ،ہر آزمائش میں ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہر یار آفریدی
وزیرمملکت
برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ظلمِ عظیم
ہوا، ہم ان کے ساتھ ہر آزمائش میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیرمملکت برائے
داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے کوئٹہ
میں ہزارہ برادری سے اظہارِ تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کی۔
شہر یار
آفریدی نے کہا کہ دشمنانِ پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو
بلیک لسٹ میں لایا جائے، افواجِ پاکستان اور عوام لازوال قربانیاں دے رہے
ہیں۔ میرے اپنے گھر سے تین جنازے اٹھ چکے ہیں، دشمن قوتوں کو پیغام دیتے
ہیں کہ اپنے اتحاد اور یکجہتی سے تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔ وزیر اعظم
کا ویژن ہے کہ بلوچستان کو اوپر اٹھانا ہے، پاکستانی قوم یاد رکھے کہ
آزمائشیں اللہ کےمحبوب لوگوں پرآتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوکل
کمیونٹی اور علماء ہمیں راستہ بتائیں، بدنیتی کرنے والے کو اللہ رسوا کرے
گا، آج ایف اے ٹی ایف کو تمام درکار معلومات دے دیں۔
اس سے قبل انہوں نے کوئٹہ آمد کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات بھی کی۔