کراچی، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا
پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے تحت اپنے مطالبات کے حق میں
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء اپنے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ نعرے بازی کا سلسلہ بھی
مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے گریڈ 9 سے گریڈ 20 تک کا
سروس اسٹریکچر دیا جائے، سندھ بھر کے تمام ہیلتھ ملازمین کو ایک بنیادی
تنخواہ کے برابر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور کیا جائے، سندھ میڈیکل فیکلٹی
کو بورڈ کا درجہ دیا جائے، سن کوٹہ بحال کیا جائے۔ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ
کو اپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دیا جائے جہاں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع
کرائے جائیں۔