Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 15, 2019 05:30 pm views : 520

Location : Domestic Place

Lahore- NAB chairman cancels notices issued to Shehbaz's wife, daughters
  • Urdu

لاہور،نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کیے گئے تمام نوٹسز منسوخ کردیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کیے گئے تمام نوٹسز منسوخ کردیے۔
نیب کی  جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کو طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے سوالنامہ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیئرمین نیب نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو اہم مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب نے شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کے مقدمات کی براہ راست خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کردہ طلبی کے نوٹسز کو منسوخ کر دیا۔
شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت ان کی صاحبزادیوں کو اب نیب کی جانب سے آج ہی سوالنامہ بھجوایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا تھا۔
نیب لاہور نے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کے لیے من گھرٹ پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
نیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے لیے شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved