ٹورنٹو میں سیلاب کی وارننگ
محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹورنٹو کیلئے فلڈ وارننگ جاری کی گئی جبکہ 40 ملی میٹر بارش کی بھی توقع ہے۔
انوائرنمنٹ کینیڈا کے مطابق اتوار کی صبح سے شروع ہونے والی شدید بارشوں سے ٹورنٹو کے مشرقی علاقے متاثر ہوں گے۔
کم دباؤ کے موسمی نظام کے سبب 20 سے 40 ملی میٹر شدید بارش لانے کی پیش گوئی ہے جس میں دریا اور سڑکوں پر سیلاب کا خدشہ ہے۔
ٹورنٹو اور علاقائی کنزرویشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ جی ٹی اے کے اندر پانی کے شدید بہاؤ کا خدشہ ہے جبکہ اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔