کیوبک حکومت کے سیکولرازم بل کے خلاف احتجاج میں لبرلز کی شرکت
کینیڈا کے وفاقی صوبائی اور
میونسپل سیاستدانوں نے کیوبک کے سیکیولرازم بل کے خلاف کئے جانے والے
احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
کیوبک کے بل 21 کے خلاف مونٹریال میں سینکڑوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا،سکیولر ازم بل بہت سے سرکاری ملازمین سمیت، اساتذہ اور پولیس اہلکار وں پر کام کی جگہوں پر مذہبی علامات پہننے سےروکتا ہے۔
مظاہرے میں شریک پانچ لبرل ایم پیز میں سے ایک انتھونی ہاؤسفادرکہتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی بل جس سے بنیادی حقوق اور آزادی کا خطرہ ہوناسکے خلاف کھڑا ہونا ہر سیاستدان کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا قانون موجود ہے جس میں کسی کے حقوق متاثر ہوں تو پارلیمنٹ کے رکن کے طور پراس کے خلاف احتجاج کرناہمارا فرض ہے، اس سے کوئی فرق نہیں کہ حکومتی سطح پر اس کی تجویز کیا جا رہی ہے۔
صوبائی مقننہ کے رکن رکن ڈیوڈ برنبم کا کہنا تھا کہ کیوبیک حکومت کا مجوزہ بل لوگوں کے حقوق سلب کرتے ہوئےہوئے غیر اخلاقیات کے نظریات کا مقابلہ کرتا ہیں اگر اسے برقرار رکھنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب کیوبک کے پریمیئر فرانسس لیگالٹ کا کہنا ہے بل کۓ ھوالے سے مشاورت ابھی جا ری ہےجبکہ حکوت کے دروازے پر قسم کے مشوروں کیلئے کھلے ہیں۔