اونٹریو کے انیسفل ٹاؤن انتظامیہ کا بٹ کوائن کے حوالے سے اہم اقدام
اونٹیریو میں انیسفل کے رہائشی اب کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں،شہری حکومت کی جانب سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی شعبے میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کا جا رہا ہو۔
رواں ماہ انیسفل کی انظامیہ نے ٹورنٹو کی ایک ڈیجیٹل کرنسی کمپنی کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے جس میں بٹ کوائن کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس ادا کئے جا سکیں گے۔
چھتیس ہزار افراد پر مشتمل ٹاؤن اب جدیدیت کی جانب منتقل ہو رہا ہےانیسفل کی میئر لن ڈولن کا کہنا ہے کہ ہمیں نئی چیزوں کے استعمال کےلئےخوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
اس سے پہلے انیسفل اور ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر کے درمیان ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس میں ٹرانزٹ کے اخراجات میں سالانہ 8 ملین ڈالر کی بچت ہوئیجبکہ اس کامیابی کے بعد شہر میں غیر قانونی پارکنگ سے نمٹنے کیلئے پارکنگ ایپ روور کے ساتھ ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی کرپٹو کرنسی کمپنی کواڈریگا سی ایکس کےبانی کے انڈیا میں اچانک موت کے بعد کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والوں میں شدید تشویش ہائی جا تی ہے تاہم انیسفل کی میئرنکا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک شہریوں کی سہولت اورحفاظت اہم ترجیح ہے۔