Apr 16, 2019 03:15 pm
views : 278
Location : Different Places
Islamabad- Imam-e-Kaaba Dr Abdullah Awad meets PM Imran Khan
اسلام آباد،پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے،امام کعبہ
امام
کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،وزیر
اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی
شریک ہوئے۔
امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی ایک
دوسرے سے منسلک ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان امت مسلمہ کے
مسائل کے حل کےلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں اور دونوں ملک ہر سازش کا
مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس سے قبل شیخ عبداللہ عواد پارلیمنٹ
ہائوس پہنچے،وہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ اور
اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی اور ظہر کی نماز اسپیکر ہائوس میں پڑھائی۔
علاوہ ازیں امام کعبہ نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔
آئی
ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا
اظہار کیا گیا۔ملا قات میں مسلم امہ میں امن اور ہم آہنگی کے لئے مزید
اقداما ت کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، امام کعبہ نےملاقات میں خطے میں
امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان
کا مسلم دنیا کے اندر بہت بڑامقام ہے۔