Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 16, 2019 06:30 pm views : 289

Location : Hazara Town

Quetta- Nefarious designs of anti-state elements will be foiled: Alvi
  • Urdu

کوئٹہ، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے، صدر عارف علوی

 صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ہزار گنجی دھماکے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی، صدر مملکت نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
قبل ازیں صدر مملکت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استقبال کیا بعد ازاں انہوں نے گورنر بلوچستان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہزار گنجی دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے تاہم شہداء کے لواحقین سے انتہائی ہمدردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے جب کہ ایک دوسرے کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی سازشیں ہوتی رہی ہیں، ان سازشوں کے باوجود عوام میں کوئی تفریق نہیں، ہزارہ برادری کی جانب سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا، پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے، شہدا اور ان کے خاندانوں کا پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے، قوم اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved