کراچی، کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے، امیر شیخ
ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم
پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ٹریڈ ایسوسی ایشنز ، سی پی ایل سی اور
پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آگے بڑھ کر ساتھ دینا ہوگا۔
کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تحت چورہ شدی موبائل کو ریکور کرکے مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
امیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر میں اب بھی روزانہ کی بنیاد پر
پچیس سے پینتیس موبائل فون چھینے جارہے ہیں تاہم پانچ سال پیچھے کا ریکارڈ
دیکھا جائے تو حالات قدرے قابو میں ہیں۔ اس ضمن میں ٹریڈ ایسوسی ایشنز، سی
پی ایل سی کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات کی بہتری کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی ہمیں ساتھ چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کو کراچی
الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔