کیوبک کے کراکری اسٹور کا پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کیلئے اہم اقدام
کیوبک کا ایک بری کراکری اسٹور چین کمپنی ایک بار پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کیلئے اہم اقدامات کرنے جا رہی ہے۔
میٹرو
نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب گاہکوں کوکھانے کی اشیا ، گوشت، سمندری غذا اور
پیسٹریوں کے لئے پلاسٹک کنٹینرز کو دبارہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ماہرین
کی جانب سے اس فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہے
کہ کمپنی کا یہ فیصلہ ایک گیم چینجر ہےجبکہ ایک وقت تھا جب اس مسئلے پر بات
چیت ہوتی تھی لیکن عملی میدان میں کچھ نہیں ہوتا تھا۔
ماہرین کی جانب
سے کہا گیا ہے کہ دیگر کمپنیوں کو بھی اسی طرز کے ماحول دوست اقدامات کرنا
ہوں گےجبکہ کمپنی کیوبک کی وزارت خوراک و زراعت کی پابندی کر رہی ہے تاہم
گاہکوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے کنٹینرز کو مناسب طریقے سے دھویا
گیا ہے، اور ان پر کوئی علامات یا بار کوڈ نہیں ہیں۔