Apr 16, 2019 09:30 pm
views : 262
Location : Penticton, B.C
Man turns himself in after four targeted shootings in Penticton, B.C.
کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک
کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس
حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار
کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ملزم کا مقصد بھی اب تک سامنے نہیں آسکا۔