پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے
ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں
لے لیا۔
نوٹرے ڈیم وہ تاریخی چرچ ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں
سیاحوں کی آمد ہوتی ہے، واضح رہے کہ چرچ کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری
تھاtتاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
پیرس
پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرچ
کے اطراف آنے سے گریز کریں تاکہ ریسکیو گاڑیوں کو پہنچے میں کسی قسم کی
دشواری نہ ہو۔
میئر پیرس اینے ہدالگو نے اپنے ٹویٹ میں آگ کو خوفناک
قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،
قریبی رہائشی ریسکیو اداروں سے تعاون کریں۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر عوام سے متوقع خطاب ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کیتھولک چرچ کی جانب سے عمارت کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔