Apr 16, 2019 09:32 pm
views : 267
Location : Different Places
Deadly storms push through US East Coast
امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک
امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، آرکناس، لوزینا
اور جارجیا میں بارشوں نے سیلابی صورت حال اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 8
افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی
شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے
کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں یا پھر اچانک آنے والے
سیلاب کے سبب ہلاکتیں ہوئیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں فرینکلن نامی قصبہ
ٹورنادو سے تباہ ہوگیا، اسی طرح ریاست میسیسپی کے ہیملٹن نامی چھوٹے سے
شہر میں طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں گھر زمیں بوس ہوگئے۔
طوفانی ہواؤں کی یہ لہر اب ریاست نیویارک اور ملکی دارالحکومت واشنگٹن کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ریسکیو
اداروں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی ٹیکساس کے تاریخی مقام پر ثقافتی
میلے کے دوران بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 24
افراد زخمی ہوگئے۔