Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 16, 2019 10:09 pm views : 262

Islamabad- Govt to compensate affected families of Hazara community
  • Urdu

اسلام آباد، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی تنظیموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی تنظیموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، آئین اور قانون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ کوئٹہ گئے تھے، مذاکرات کے بعد ہزارہ کمیونٹی نے دھرنا ختم کرنے پر اتفاق کیا، ہزارہ برادری کے ساتھ جو بھی زیادتیاں ہوئیں ان کا الزالہ کیا جائے گا۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہیں ہوگی، بلوچستان کے عوام میں حب الوطنی کا مثالی جذبہ پایا جاتا ہے, شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی اقدار تک داؤ پر لگا دیا گیا، ملک کے مثبت تشخص کے لیے موجودہ حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں, خارجہ پالیسی میں اصلاحات کے ساتھ نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی، ہم نے اپنے کردار اور اقدار سے دنیا پر ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں، نوجوان نسل کو پیغام ہے کہ وہ غیرملکی مہمانوں کو عزت دیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved