Apr 17, 2019 03:20 pm
views : 260
Location : Gulistan-e-Johar
Karachi- Funeral prayer of minor boy killed in alleged Police shootout offered
کراچی،پولیس کی گولی سے جاں بحق ہونے والے احسن کی نماز جنازہ ادا
کراچی
میں صفورہ چورنگی کے قریب مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی گولی لگنے سے
جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ احسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جسے مقامی
قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
صفورہ کے علاقے میں پولیس کی اندھی
گولی کا شکار ہونے والے ڈیڑھ سالہ احسن کی نماز جنازہ پہلوان گوٹھ میں ادا
کی گئی۔ نمازجنازہ میں اہل خانہ، رشتہ داروں سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی
شریک ہوئے۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بس انصاف
چاہیئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے سچل پولیس کے چار اہلکاروں کو گرفتار
کر لیا جن میں امجد خان، پیارعلی، خالد اقبال، عبدالصمد شامل ہیں۔ ایڈیشنل
آئی جی کراچی کے مطابق چاروں گرفتار پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ لیا جائے گا۔
پولیس واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔ اسلحہ فارنزک
کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پولیس اہلکار سنیپ چینکنگ پر گلستان
جوہر موسمیات پر کھڑے تھے، تعاقب کے بعد ڈاکووں نے پولیس پر گولیاں چلائیں،
جواب میں پولیس نے فائرنگ کی تھی۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا
ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، وقار مہدی اور راشد ربانی کی احسن کے
گھر تعزیت کیلئے آئے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں محکمہ پولیس پر حکومت کا
کوئی کنٹرول نہیں ہے، ایسے واقعات ہو رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت ایک سپاہی
کو بھی نہیں ہٹا سکتی، عدالتی فیصلوں کی وجہ سے پولیس بے قابو ہے۔
بچے کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔