Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 17, 2019 03:26 pm views : 316

Location : Domestic Place

Lahore- Three die in rain related incidents in Punjab
  • Urdu

لاہور، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، 3 بچیاں جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مکانات کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، طوفانی بارش سے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ کئی شہروں میں گندم کی فصل تباہ ہوگئی۔
اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھاں کے محلہ اسلام نگر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے 3 بچیاں جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوئے۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں بھی مکان کی چھت گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
رات سے جاری بارش کے باعث لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں اور انڈر پاسز پر پانی کھڑا ہوگیا۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر رہا، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات بھر بادل برستے رہے، منڈی بہاءالدین میں تیز بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا، جھنگ میں بھی بارش سے کاروبار زندگی متاثر ہو گیا۔ قصور، ظفروال، پتوکی، شور کوٹ، چینوٹ، ہارون آباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل تباہ ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو خبر دار کیا ہے وہ آندھی، بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved