کراچی،پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
کراچی
ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں پر فینسی نمبر پیلٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع
ہوگئی ہے۔
پولیس کی جانب سے مختلف جگہوں پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں
فینسی نمبر پلیٹ والی سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیوں کو روک کرچالان کئے
گئے،پولیس حکام کے مطابق وی آئی پی کلچر کو ختم کر رہے ہیں، شہری پولیس سے
اسنیپ چیکنگ کے دوران تعاون کریں پولیس کے رویے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔
اس
موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ٹریفک پولیس افسر
مہتاب کا کہنا تھا کہ بہت سارے چلان کئے ہیں جبکہ نمبر پلیٹس بھی گاڑیوں سے
نکالی ہیں۔
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کا شوق یا کوئی مقاصد
ہو سکتے ہیں گاڑیوں سے نمبر پلیٹیں اتارتے ہیں اورتب تک گاڑی کو اپنے پاس
رکھتے ہیں جب تک اصل نمبر نہ لگ جائے۔