کوئٹہ، پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایم ڈی کی تعیناتی کے معاملے پر تنازعہ کھڑا ہو
گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایم ڈی کی تعیناتی کے معاملے پر تنازعہ کھڑا ہو
گیا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے 5 ممبران ایم ڈی ودیم خان کے خلاف قرارداد
لے آئے۔
کوئٹہ میں پی سی بی کا پہلا گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا تاہم اجلاس کے
آغاز پر ہی 5 ممبران کی جانب سے ایجنڈے سے ہٹ کر قرارداد جمع کروائی گئی۔
6 نقاتی قرارداد میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تعیناتی اور ڈیپارٹمنٹل
کرکٹ ختم کرنے سے متعلق امور شامل تھے۔
چیئرمین احسان مانی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ممبران کی جانب سے اقدام پر مایوسی ہوئی،
وسیم خان کی بطور ایم ڈی پی سی بی تعیناتی بورڈ آف گورننگ کا فیصلہ تھا،
ممبران کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر غور کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب
ناراض ممبران نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسان مانی غلط بیانی سے
کام لے رہے ہیں، سات میں سے 5 ممبران نے قرارداد پیش کی تاہم اجلاس کا
بائیکاٹ نہیں کیا گیا، وسیم خان کی بطور ایم ڈی تعیناتی غیر قانونی
ہے،احسان مانی ڈکٹیٹر شپ کا رویہ اختیار کر رہے ہیں، جو قابل قبول
نہیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں تنازعہ کے باعث ملتوی کر دیا
گیا۔