Apr 17, 2019 09:23 pm
views : 292
Location : Domestic Place
Ruling in Trudeau-Aga Khan case could change rules for unpaid lobbyists
عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،کینیڈین وزیر اعظم
کینیڈا
کی فیڈرل کورٹ نے لابنگ کمشنر کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا حکم دے دیا
ہے جس میں ٹروڈو کے بہاماس کے دورے کے حوالے سے تحقیقات کرنے سے منع کیا
گیا تھا۔
فیڈرل کورٹ میں ٹرودو کے بہاماس میں پرنس کریم آغا خان کے جزیرے پر متنازعہ دورے کے حوالے سےکیس کی سماعت کی گئی۔
فیڈرل
کورٹ کے پچاس صفحات پر مشتمل حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ٹروڈو کے جنوری
میں بہاماس کے دورے کے سبب ناپسندیدہ لابسٹو ں کو کینیڈا کے لابنگ قونین
میں آنے کا راستہ ملتا ہے۔
دسمبر دو ہزار سترہ میں ایتھکس کمشنر میری ڈاوسن کی تحقیقات کے مطابق ٹروڈو اخلاقی قونین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
فیصلے
میں کہا گیا ہے کہ ادائیگی مختلف چیزوں کا احاطہ کرتی ہے،مثال کے طور
پر،کسی سوال پر کسی بھی نقطہ نظر کا اظہار کئے بغیر، 'قیمت کی کوئی چیز'
کسی کارپوریشن یا تنظیم کے اندر ایک ڈائریکٹری کو معقول طور پر شامل کرسکتا
ہے، جن حالات میں پوزیشن رضاکارانہ ہو۔
عدالت نے لابنگ ایکٹ کے مطابق کمشنر کوشکایت کے روشنی میں ایک بورڈ تشکیل دے۔
فیصلے
میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو لابی کو ادا کرتے ہیں وہ لابیوں کے ضابطہ
اخلاق، پارلیمنٹ، کابینہ کے وزراء اور ان کے ساتھیوں کے تحت سخت قوانین پر
عمل کرنا چاہتے ہیں جب انکی ملاقات مختلف گروپس کے نمائندوں کے ساتھ ہوتی
ہےجبکہ ان پر اثر انداز بھی ہوتا ہے جو لابی کو ادائیگی نہیں کرتے اور خفیہ
میٹنگز کرتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر آغا خان نے چھٹیوں کے تحائف کے دوران قواعد و ضوابط کو توڑا ہے تو اس پر نظر ثانی کی جائے۔
اس حوالے کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی فیصلے اور لابنگ کمشنر کی جانب سے کئے جانے تمام اقدامات کا احترام کرتےہیں۔