کینیڈا میں بھنگ کا استعمال قانونی بنانے کے بعد طلب میں اضافہ
کینیڈا
میں تفریحی سرگرمیوں کیلئے بھنگ کے استعمال کو قانونی بنانے کے چھ ماہ
گزرنے پر بھی سٹوروں پر اس کے خریداروں کی لائنیں لگی ہیں اور وہ زیادہ
نرخوں کے باوجود بھی اسے دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں،طلب کے مقابلے میں کم
سپلائی کے باعث کئی مقامات پر بلیک مارکیٹنگ بھی جاری ہے۔
ذرائع
ابلاغ کے مطابق کینیڈا میں تفریحی مقاصد کیلئے بھنگ کی فروخت کو قانونی
تحفظ ملنے کے بعد ملک میں اس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، لوگ بھنگ کے نرخوں
میں اضافے کے باوجود بڑے پیمانے پر اس کی خریداری کررہے ہیں۔
حکام کا
کہنا ہے کہ بھنگ کی فروخت کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ آہستہ آہستہ
عام ہوگی اور اس کی بلیک مارکیٹنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اکتوبر
2018 ء میں کینیڈا تفریحی مقاصد کیلئے بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت
دینے والا دوسرا ملک بن گیا تھا، اس سے 5 سال قبل یوروگوئے نے ملک میں بھنگ
کے استعمال کو قانونی حیثیت دی تھی۔