امریکہ میں پہلی بار خاتون سعودی سفیر مقرر
امریکا
میں تعینات پہلی سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اپنے عہدے کا
حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے
شاہی خاندان کی شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا میں سفیر مقرر کیا اور
انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
عرب
میڈیا کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا میں تعینات شہزادہ خالد بن
سلمان کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے، شہزادہ خالد بن سلمان سعودی عرب میں
نائب وزیر دفاع مقرر ہوگئے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریما بنت بندر سے حلف لیا۔
حلف
برداری کی تقریب کے موقع پر آسٹریا، کیمرون اور قبرص میں مقرر کیے گئے
سعودی عرب کے نئے سفیروں نے بھی شاہ سلمان کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف
اٹھایا۔
سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر امریکا میں سعودی عرب کے سابق
سفیر شہزادہ بندر بن سلطان کی بیٹی ہیں، ان کے والد امریکا میں 1983ء سے
2005ء تک سفیر رہے تھے۔
خیال رہے کہ شہزادی ریما 24 اکتوبر 1983 کو
امریکا میں اپنے والد شہزادہ بندر بن سلطان کے ہمراہ واشنگٹن میں سعودی
سفارت خانے میں داخل ہوئیں، شہزادی ریما کے والد نے 22 سال تک دونوں ملکوں
کے اہم تاریخی ادوار میں سفارت کاری کے فرائض انجام دئیے۔