کراچی، وزیرا علیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا مزار قائد اعظم کا دورہ
وزیرا علیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے مزار قائد اعظم کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب
کا کہنا تھا کہ گلستان جوہر میں واقع سندھ ماڈل اسکول کے طلباء وطالبات کے
ساتھ آج مزار قائد پر حاضری دی تاکہ طلباء وطالبات بانی پاکستان کو خراج
عقیدت پیش کرسکیں اور شکریہ ادا کرسکیں کہ جنہوں نے مسلمانوں کیلئے آزاد
مملکت بنائی۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر ایک
بڑا اندوہناک واقعہ رونما ہوا جہاں پر 14 لوگوں کو بس سے اتار کر شہید
کردیا گیا۔ میں سندھ حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں
مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے۔