اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
وفاقی
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سماجی رابطے کی
سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مجھے خزانہ کی بجائے توانائی کا
قلمدان دینا چاہتے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔ میں نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔
اسد
عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ عمران
خان پاکستان کے لیے امید ہیں، ہم ان شاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔
واضح
رہے کہ ملک کی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت بالخصوص اسد عمر پر تنقید کی
جارہی تھی۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ
بنایا گیا تھا، صورت حال اس حد تک جاپہنچی تھی کہ چند روز قبل کابینہ میں
رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم وزیر اطلاعات نے اس کی
تردید کردی تھی۔