Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 18, 2019 04:12 pm views : 276

Location : Accountability Courts

Lahore- Khawaja brothers’ judicial remand extended till May 2
  • Urdu

لاہور،پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریفرنس کے بغیر ملزم کو کیسے جیل میں رکھا جا سکتا ہے؟
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کواحتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا تو فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس کب فائل ہو رہا ہے؟
نیب کے وکیل نے بتایا کہ حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، ریفرنس اپروول کے مراحل میں ہے، جس کی چیئرمین نیب نے حتمی منظوری دینی ہوتی ہے۔جس پر عدالت نے دونون بھائیوں کےجوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 73 ء کے آئین سے چھیڑ چھاڑ خطرناک ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے لیے صدارتی نظام کی بحث شرمناک ہے، عمران خان اور ان کی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اپوزیشن کو گراتے گراتے کہیں خدانخواستہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان نہ پہنچا دیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved