Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 18, 2019 07:23 pm views : 274

Location : Domestic Place

Quetta- atleast 12 killed due to rain and flood across the country
  • Urdu

 ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں، ژالہ باری کی وجہ سے کم ازکم 12 افراد ہلاک

ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں، ژالہ باری کی وجہ سے کم ازکم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ ملک بھر میں گندم اور چنوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق حویلی لکھا میں طوفانی بارش سے شادی والے گھرکی چھت گرنے سے3 سگی بہنیں جاں بحق جبکہ 5 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ظاہر پیرمیں ٹی وی کیبل کی تاریں درست کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے چل بسا۔نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں میرووال میں چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدیدزخمی ہو گئے۔
خان پور میں تھانہ اسلام گڑھ کی حدود سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ دریں اثنا بلوچستان میں بارشوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں میں مزید 2بچوں سمیت 3 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے ۔ ژوب قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زائرین سمیت پھنسے ہوئے سییکڑوں مسافر ریسکیو کرلیا گیا ۔
نصیر آباد ڈویژن میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کچے مکانات مہندم ہوگئے نوتال میں ریلوے ٹریک زیر آب آگیا ٹرینوں کی آمدورفت معطل متاثر ہ علاقوںمیں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک ، چارسدہ اور سوات میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق  نامعلوم گزشتہ روز ہونیوالی بارش اور طوفانی ہواوں کی زد میں آکر جان کربازی  ہارگیا۔  حالیہ بارشوں اورڑالہ باری سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم اورمکئی سمیت مختلف پھلوں کی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔صوبائی وزیرزراعت پنجاب کا کہنا ہے کاشتکاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیاجائیگا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved