Apr 18, 2019 10:39 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Police impound vehicle after Canadian woman harassed in Islamabad
اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار
وفاقی دارالحکومت میں کینیڈا کی شہری خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام
آباد پولیس کے مطابق کینیڈین خاتون سے بدتمیزی اور ان کا پیچھا کرنے والے
دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں حمزہ سہیل اورانس
کامران شامل ہیں۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سہالہ میں خاتون کو ہراساں کرنے
اور دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ غیر ملکی خاتون نے دونوں ملزمان
کی شناخت بھی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو اوباش نوجوان نے خاتون کو ہراساں کیا تھا جس پر انہوں نے وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی۔