ٹورنٹو اور وینکوور دنیا کے سب سے زیادہ مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹوں میں سے ایک
ٹورنٹو اور وینکوور دنیا کی سب سے زیادہ مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔
سی
بی آر ای کی 2019 کی گلوبل لونگ رپورٹ کے مطابق، ٹورنٹو دنیا میں 12 ویں
مہنگی ہاؤسنگ مارکیٹ ہے جس میں ایک مکان کی قیمت پانچ لاکھ پچہتر ہزار پانچ
سو ستاون امریکی ڈالر ہے۔
مہنگی مارکیتو ں کی اس رپورٹ میں وینکوور کے علاسوہ ہانگ کانگ، سنگاپور اور شنگھائی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، گھریلو قیمتوں میں 35 میں سے صرف پانچ شہروں کی قیمتوں میں حیرت انگیز طفور پر اضافہ ہواہے۔
سی
بی آر ای کی مخصوص رپورٹ میں تجارتی رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کار فرم نے نوٹ
کیا کہ 2017 میں شہر کے رہائشی مارکیٹ کے حالات غیر مستحکم ہونے لگے جب
غیر ملکی خریداروں کیلئے 15 فی صد ٹیکس متعارف کرایا۔