Apr 19, 2019 02:25 pm
views : 274
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Country will remain behind if system keeps going on, Chief Justice
اسلام آباد، نظام ایسے ہی چلتا رہا تو ملک بہت پیچھے رہ جائے گا، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نظام ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائے گا۔
اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے
کہا کہ سرکاری اسکولوں میں ایک ہی فیس ادا کرنی ہوتی ہے لیکن نجی اسکول ہر
سہولت کی الگ فیس وصول کرتے ہیں کیونکہ نجی اسکولوں کی کوشش ہوتی ہے زیادہ
سے زیادہ پیسہ بنایا جائے اور کئی اسکولز کا منافع ایک ارب سے بھی زیادہ
ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کے جائز طریقے سے پیسہ کمانے پر اعتراض نہیں لیکن
سوال یہ ہے کیا فیسوں میں 5 فیصد اضافہ منافع کو روک رہا ہے؟ آڈٹ رپورٹس
دیکھ کر لگتا ہے اسکولز کا منافع بڑھ رہا ہے، نجی اسکولز جتنا منافع شاید
دوسری کوئی صنعت نہیں کما رہی، آڈٹ رپورٹ سے لگتا ہے پانچ فیصد تک سالانہ
اضافے کی پابندی اسکولز کو متاثر نہیں کر رہی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تعلیم پر 70 سال سے کوئی توجہ نہیں دی
گئی، نظام ایسی ہی چلتا رہا تو پاکستان بہت پیچھے رہ جائے گا، تعلیم حاصل
کرنے کے حوالے سے دوبارہ آگاہی مہم کی ضرورت ہے، ہمیں سارے وسائل تعلیم کی
طرف موڑنا ہوں گے، قوم کو پڑھا دیں تو سب کچھ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔