Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 19, 2019 03:49 pm views : 272

Location : Domestic Place

Islamabad- Several Cabinet Ministers Reshuffled
  • Urdu

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقررکر دیا گیا۔اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیاجبکہ اعظم سواتی کو بھی کابینہ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادچودھری کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ریاستوں و سرحدی علاقہ جات(سیفران) کا قلمدان سونپ دیا کیا گیا ہے۔
محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری کے طور پر فرائض انجام دیں گے، ان سے ہوا بازی ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر اﷲ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور ندیم بابر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اعظم سواتی کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved