مٹھی سے کراچی آنیوالی بس کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق
سندھ کے
شہر مٹھی سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8
مسافر جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے،بس کو حادثہ مورجھر کے قریب پیش آیا،
حادثے میں جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں،جاں بحق افراد کی
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس
مٹھی سے کراچی جارہی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر الٹ گئی، حادثے کے
فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال
منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ڈرائیور مانو اور کنڈکٹر رمضان کا
تعلق میانوالی سے ہے، متوفی عبداللہ، بچی اینا اور عمر کا تعلق بدین سے ہے
جب کہ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔