Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 19, 2019 07:45 pm views : 343

Location : Domestic Place

Multan- FM Qureshi calls Asad Umar prominent face of PTI
  • Urdu

ملتان، پاکستان بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ دونوں کو برباد کرسکتی ہے، وزیر خارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے اور ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ہے اور پڑوسی بدلا نہیں جاسکتا، زبان، ثقافت اور جغرافیہ نے ہمیں بھارت کے ساتھ جوڑ رکھا ہے،اس لئے اپنے ہمسائے سے لا تعلق نہیں ہوسکتے لیکن مسائل کا حل بھی ضروری ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں جو جنگ میں ایک دوسرے کو برباد کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ سشما سوراج نے تسلیم کیا کی بھارتی ایڈونچر میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، ہر طرح کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ہماری ترجیح امن ہے۔ بھارت 7 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکا، دنیا بدل گئی ہے اب کشمیر میں مزید مظالم نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والے فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بیان سب کے سامنے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے، 19 بلین ڈالرز کا بلیک ہول (ن) لیگ حکومت چھوڑ کر گئی، آج بجٹ کی ایک بڑی رقم قرض ادا کرنے میں جارہی ہے، ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے، اسد عمر سے قبل جتنے وزیر خزانہ رہے آئی ایم ایف کے پاس گئے، پاکستانی حکومت 16 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی، جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) ،مشرف اور ضیا حکومت شامل ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved