کینیڈا میں برفانی تودے کی زد میں آکر 3 عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لاپتہ
کینیڈا میں حکام نے کہا ہے
کہ مغربی پہاڑوں کو سر کرنے کی ایک مہم کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر
3 عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے
کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں ۔
کینیڈ
ا کی نیشنل پارکس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو برفانی تودہ
گرنے سے لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مہم شروع کی گئی ہے،
36سالہ امریکی کوہ پیما جیس روزکیلی کے ہمراہ آسٹریا کے دو کوہ پیما ،
35سالہ ہانسجورگ ایور اور 28سالہ ڈیوڈ لاما کینیڈا کے بانف نیشنل پارک کے
علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے ۔
پارکس کینیڈا کے مطابق تینوں کوہ پیما
ہوز پاس کو مشرق کی جانب سے سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ دشوار ترین
اور الگ تھلگ راستہ سمجھا جاتا ہے،لاپتہ امریکی کوہ پیما نے 20سال کی عمر
میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے کم عمر ترین کوہ پیما
کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔
پارکس کینیڈا کے مطابق ریسکیوٹیموں نے کئی
مقامات پر برفانی تودے دیکھے جن میں کوہ پیمائی کے آلات نظر آرہے تھے جس سے
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں ہے۔
کینیڈا
کے صوبوں البرٹا اور برٹش کولمبیا کے درمیان پہاڑوں میں خراب موسم کی وجہ
سے مزید برفانی تودے گرنے کے پیش نظر ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کا کام روک
دیا ہے ۔