ہیملٹن میں ایسٹر کے موقع پر سیلابی صورتحال کا خطرہ
انوائرنمنٹ
کینیڈا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہیملٹن کے شہریوں
کو ایستر کے موقع پر سیلابی صورتحال کاسامنا کرنا پر سکتا ہے۔
جمعرات کی دوپہر جا ری ہونے والے بیان کے مطابق روان ہفتے کے آخر تک ہیملٹن میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کا خطرہے۔
ماحولیاتی
کینیڈا کا کہنا ہے اگلے دو دن میں 25 سے 50 ملی میٹر کی بارش یو سکتی
ہےکم دباؤ کے سسٹم سے جنوبی اونٹیریقو کے میدانی علاقے متاثر ہوسکتے ہی۔
شہری
حکومت کے مطابق اونٹیریو میں واقع جھیلوں میں پانی سطح اوسط سے زیادہ ہونے
کے سبب سیلاب کے امکانات موجود ہیں،شہری کومت کا عملہ اپنے فرائض انجام دے
گا تاہم شہریوں کو بھی سیہلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنت
چاہئیں۔
شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں پانی کے زیادہ بہاؤ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔