Apr 19, 2019 10:23 pm
views : 327
Location : Domestic Place
Trudeau ignores Tory complaints, launches search for next Supreme Court justice
اپوزیشن کی شکایات نظر انداز،ٹروڈو نے سپریم کورٹ کےجسٹس کی تلاش شروع کردی
کینیڈین
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سرکاری طور پر سپریم کورٹ کے جسٹس کلیمینٹ گیسکن
کی تبدیلی کے حوالے سے کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے دی جانیوالی تاخیر کی
کال کو نظر انداز کرکے انتخابی عمل کا آغاز کردیاہے۔
کیوبیک سےتعلق
رکھنے والے 59 سالہ گیسکن نے پیر کے روز اعلان کیاتھا کہ ذاتی وخاندانی
وجوہات کے سبب ستمبر میں ملک کی عدالت عظمیٰ کے عہدے کو چھوڑ دیں گے۔
ٹروڈو
کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کم کیمپبیل کی سربراہی میں
مشاورتی پینل ان لوگوں کے تلاش کریں گے جو ابھی تک نامزد نہیں ہوئے
ہیں،پینل ذمہ دار ہو گا کہ تین اور پانچ ممکنہ امیدواروں کے درمیان مختصر
فہرست تیار کریں،جن میں سے ہر ایک سول قانون میں تربیت یافتہ ہو اور انکا
تعلق کیوبک سے ہونا چاہیے۔