Apr 20, 2019 04:20 pm
views : 300
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- PM Imran Khan will leave to visits Iran tomorrow, FO
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان ایران کا دوروزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اعلی
وفد کے ہمراہ ایران کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت عظمی کا منصب
سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مشیر خزانہ، وزیربرائے
بحری امور، وزیربین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی برائے تجارت اورمعاون
خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں
بھی قیام کریں گے اور صدر حسن روحانی سمیت ایران کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں
کریں گےجبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے بھی ملیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران کے تاریخی تعلقات ہیں،
وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔