Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 20, 2019 04:23 pm views : 314

Location : Domestic Place

Lahore- ML-1 project to create 150,000 job opportunities: Sheikh Rasheed
  • Urdu

لاہور، اسد عمرنے خود استعفی دیا اور صرف ایک وزیرکو نکالا گیا ہے، شیخ رشید

 وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اورعمران خان کو پانچ سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرجتنی محنت کرسکتے تھے انہوں نے کی، اسد عمرنے خود استعفی دیا اور صرف ایک وزیرکو نکالا گیا ہے، اسد عمرکے پاس جا کردرخواست کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں پورٹ فولیوکی کوئی حیثیت نہیں تاہم عبد الحفیظ شیخ بھی بہت محنتی اورقابل شخصیت ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نوازشریف اورزرداری کی وجہ سے ہے۔ ملک کوچوروں، ڈاکوؤں نے اتنے برے طریقے سے لوٹا کہ اگرمیں وزیراعظم ہوتا تواس خالی خزانے کا کیا کرتا، عمران خان کو5 سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جس پر نیب کے کیسزہوں گے عمران خان اس کوبرداشت نہیں کریں گے۔ ملک میں پارلیمانی نظام چل رہا ہے ہمیں اسی آئین کو آگے لے کرچلنا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں پرحملوں سے نہیں بلکہ معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیرملک نہیں چل سکتا، میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ( مین لائن ون) پر وزیراعظم کی موجودگی میں چین میں دستخط ہوں گے، سفر کا دورانہ 8 گھنٹے رہ جائے گا، ریلوے مزید ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہی ہے، 24 تاریخ کو ریلوے کا بجٹ دوں گا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved