Apr 20, 2019 04:23 pm
views : 301
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran KHan Calls PTI Seniors Member meeting
اسلام آباد، وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا
وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب
کر لیا، عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں ہو
گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے، اجلاس
میں صوبائی گورنرز کی بھی شرکت کا امکان ہے، وزیراعظم حکومتی پالیسیوں اور
ملک کی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی وجوہات سے رہنماؤں کو آگاہ کریں گے،
قومی اسمبلی و سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں سے متعلق بھی حکمت عملی پر غور ہو
گا، وزیراعظم حکومتی بیانیے سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دیں گے۔