Apr 20, 2019 04:58 pm
views : 309
Location : Domestic Place
Islamabad- Want to complete IMF program soon, Abdul Hafeez Shaikh
اسلام آباد، آئی ایم ایف پروگرام کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، حفیظ شیخ
نو منتخب مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف ڈائریکٹر سے بات کی ہے اور ان کو حکومت
کی طرف سے پیغام دیا ہے کہ ہم مذاکرات کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
اسلام
آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ آئی ایم ایف نے اپنی طرف سے اس پروگرام کے بارے میں یقین
دہانی کرائی ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان آئے
تاکہ اس عمل کو تیز کرکے پاکستان کے مفاد میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے میڈیم ٹرم اسٹریٹیجی پیپر ورک مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حفیظ عبدالحفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کے عہدے کا چارج آج سنبھال لیا اور دفتر پہنچنے پر سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یاد رہے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے
والد عبدل نبی شیخ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ وہ
اقتصادی پالیسی سازی اور عمل درآمد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔