اسلام آباد، وزیر اعظم نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم کو ٹارگٹس دےدیئے، فردوس عاشق اعوان
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران
خان سے معاشی ٹیم کی ملاقات ہوئی، جسے نئی ذمے داریاں دی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ٹارگٹس دیے
ہیں۔ وزیراعظم ایران اورچین کا دورہ کرنے جارہے ہیں، عوام کو
مہنگائی کے بوجھ سے نکالنا ٹارگٹ ہے، عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم کا اضافی
چارج دیا جا رہا ہے، مختلف وزارتوں کو ٹارگٹ دیے گئے ہیں، رمضان میں عوام
کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کواپنا کردار ذمہ داری سے اداکرنا ہے،
اپوزیشن مفاہمت کو کمزور سمجھے گی، تو مسائل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےاپوزیشن کو مکمل سپورٹ کریں گے، یقینی
بنارہے ہیں کہ آئندہ کے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا، اپوزیشن کے بغیر
پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن عوام کے مسائل کے حل میں مدد
کرے گی، تو تعاون کریں گے، اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرے
گی، تو مسائل جنم لیں گے۔