Apr 21, 2019 02:31 pm
views : 294
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan stands by Sri Lankan people, govt, FO condemns Colombo blasts
اسلام آباد، پاکستان کی سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سری لنکا میں دھماکوں کی
شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے
ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ
ڈاکٹرمحمد فیصل نےاپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے
دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے چرچ، ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان
پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان حکومت سری لنکا کے
ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے