ٹوپی کوٹھہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی کوٹھہ فیڈر کا افتتاح کر دیا
اسپیکر
قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی کوٹھہ فیڈر کا افتتاح کر دیا ۔اسپیکر قومی
اسمبلی نے رائٹ بینک کالونی میں فیڈر آن کر کے افتتاح کیا۔نئے فیڈر کے
افتتاح سے عوام کو لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ سے نجات ملے گی۔ گیارہ کے وی کے فیڈر
پر ایک کروڑ پچاس لاکھ لاگت آئی ہے۔ٹوپی کے فیڈر سے اوورلوڈکامسئلہ بھی
مستقل بنیادوں پرختم ہوگیا۔
افتتاح کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رہے
گا۔موجودہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا
رہی ہے۔عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کا پاس رکھیں گے۔وعدوں کو عملی جامہ
پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔بجلی کے وولٹیج کا مسئلہ بھی
حل کرکے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں
بجلی کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی
شکایات موصول ہورہی ہیں پیسکوحکام حکمت عملی تیارکر لیں۔کوٹھہ اورٹوپی کے
مکینوں کومبارکباد دیتا ہوں۔عوام کو درپیش تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے
جارہے ہیں۔وزیراعظم کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا۔صوابی کی
تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم،صحت اورترقیاتی منصوبوں پرکام
ہورہاہے۔گرلزکالج اور یونیورسٹی صوابی کے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے صوابی میں سپورٹ کمپلیکس اورہسپتال قائم کئے۔انشاء
اللہ آئندہ صوابی ایک ماڈرن ضلع اورٹوپی ایک ترقی یافتہ تحصیل ہوگی۔