کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوارمنا رہی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔
دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں کو برقی قمقموں،
رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے
اور ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کراچی،
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوارمنا رہی
ہےعبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے
لیے
خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں جب کہ مسیحی برادری کے افراد قبرستانوں میں
جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھول بھی چڑھا رہے ہیں، اس موقع پر
سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ گرجا گھروں کے باہر
پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے ایک مسیح یونس رحمت کا کہنا تھا کہ یہ تہوار
یسوح مسیح جسے اسلامی دنیا حضرت عیسیٰ کہتی ہے ان کا مردوں میں سے زندہ
ہوجانے کا تہوار کہلاتا ہے اور عید قیامت المسیح کہلاتا ہے اور اس کو عبادت
کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم اس روز عبادت کرتے ہیں، گیت گاتے ہیں ان کی
شان میں قصیدے پڑھتے ہیں۔
ایک اور مسیح یوسف نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے یسوح مسیح آسمان پر گئے
کیونکہ وہ مردوں میں سے جی اٹھے ، ہم اس کو سب سے بڑا خوشی کا تہوار سمجھتے
ہیں ہم اس کیلئے خوشیاں مناتے ہیں، کھانے بناتے ہیں، پڑوسی اور رشتہ داروں
کو بلاکر دعوت میں شریک کرتے ہیں۔