Apr 21, 2019 06:26 pm
views : 255
Location : different areas
Karachi- Pakistan Released More Hundred Indian fisher man.
کراچی، 360 بھارتی ماہی گیر قیدیوں میں سے سو قیدیوں کی تیسری کھیپ رہا کردی گئی
حکومت پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیر قیدیوں
کو رہا کرنے کے احکامات کے بعد سو ماہی گیروں کی تیسری کھیپ لانڈھی جیل سے
رہا کردی گئی جس کے بعد سو بھارتی ماہی گیروں کو عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن
ٹرسٹ کے تحت کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا۔
اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے
تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، جس کی
تیسری کھیپ سو ماہی گیروں کی لاہور روانہ ہورہی ہے جہاں سے وہ واہگہ بارڈر
کے ذریعے بھارت منتقل کئے جائیں گے۔
ایک بھارتی ماہی گیر کا کہنا تھا کہ میں پندرہ ماہ بعد اپنے گھر واپس جارہا
ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، مجھے اپنے والدین کو دیکھ کر بہت خوشی
ہوگی، بھارتی حکومت سے بھی یہی کہوں گا کہ وہ بھی جلد از جلد پاکستانی
قیدیوں کو رہا کرے۔