کراچی، سندھ کا بڑا ڈاکو اب جیل جانے والا ہے، حلیم عادل شیخ
پاکستان
تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے ملیر ڈویژن کے تحت ورکرز
کنونشن منعقد کیا گیا۔ ورکرز کنونشن میں پی ٹی سندھ کے قائمقام صدر حلیم
عادل شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان ودیگر قائد شریک تھے۔
اس
موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کا
نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں ورکرز کا اہم
کردار ہے،اپنے کارکنوں کیلئے ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید
کہنا تھا کہ سندھ کا بڑا ڈاکو اب جیل جانے والا ہے۔ملیر والے بتائیں انہیں
آصف زرداری ملیر جیل میں چاہیے یا اڈیالہ میں،سندھ کو نوچ کر کھانے والے اب
آخری سانسیں لے رہے ہیں،عمران خان نے شوکت خانم کے مسئلے پر اپنے والد سے
بھی استعفیٰ لیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملیر والے گھبرائیں نہیں آدھی تبدیلی آئی ہے آدھی آنے والی ہے۔